۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
قرآن مرکز نجف اشرف برانچ

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے قرآن مرکز کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرکے اپنے ای لرننگ پروگرامز اور کورسز کو ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے قرآن مرکز کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرکے اپنے ای لرننگ پروگرامز اور کورسز کو ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ورکشاپ ای-لرننگ میں استعمال ہونے والے پروگرام (گوگل میٹ)، اور اساتذہ اور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے مابین رابطے کی ویب سائٹس کو استعمال کرنے کےطریقوں کو سیکھنے سے متعلق تربیتی سیشنز پر مشتمل تھی۔

اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد عراق میں کرائسس سیل کی ہدایات اور سفارشات پرعمل کرتے ہوئے اورکورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملک میں حالیہ لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ سے مرکز کے پروگرامز اور کورسز کو جاری رکھنے کے لئے ان کے آن لائن انعقاد کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا اور مرکز کے اساتذہ کی تربیت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر مختلف قرآنی سرگرمیوں، منصوبوں اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے باعث ان سرگرمیوں اور پروگرامز کو محدود پیمانے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے یا ورچوئلی منعقد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .